اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو مچھلی کو صحت کے لیے فائدہ مند غذا تصور کیا جاتا ہے اور کئی ماہرین صحت کی کمزوری سمیت دیگر وٹامنز کی کمی کے شکار افراد کو اس خوراک سے استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سمندر کی مچھلی میں ’انائیساکیز پائے جاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔’انائیساکیز‘ دراصل ان کیڑوں کو کہا جاتا ہے، و سمندری مخلوق کے اندر پل رہے ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مچھلی میں موجود ’انائیساکیز‘ سمندر میں موجود خام پتھر اور دیگر اجزاء کھانے سے پیدا ہوتے ہیں، جب کہ پتھروں سمیت دیگر اشیاء کا اثر بھی سمندری مچھلی میں موجود رہتا ہے۔سائنس جنرل میں شائع ہونے والے امریکا کے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پروینشن کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق سمندری مچھلی سے تیار کھانے اور خصوصاً ’سوشی‘ یا اس طرح کے دیگر کھانے انسانی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔