ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)انرجی کے طلب و رسد کو متوازن کرنے کیلئے نئے پاور پلانٹ نا گزیر ہوچکے تھے مگر اِس حوالے سے سابقہ ادوار میں حکومتوں کی عدم دلچسپی اور غیرذمہ دارنہ رویوں کا غمیازہ قوم بھگتی رہی ۔ 2013کے الیکشن میں بھرپور کامیابی پر میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا اور حکومت سنبھالتے ہی اِنہوں نے انرجی بحران سے نمٹنے کیلئے ٹھوس عملی
اقدامات اُٹھائے کئی منصوبوں کو سنگ بنیاد رکھا گیا مگر دھرنا سیاست کی بدولت پروجیکٹس تعطل کا شکار رہے ،سیاسی مخالفین کی جانب سے مذاحمت کا سامنا رہا مگر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے حوصلے پست نہ ہوئے ،پُرامید رہے اور عوام میں لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارے کی نوید کا علم بلند کئے رکھا ،گزشتہ روز پاکستان کے روشن باب میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ، منظر قابل دید تھا جب 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جا رہا تھا ،لوڈشیڈنگ کے باعث گرمی سے ماری عوام کے لئے یہ خبر ٹھنڈے ہوا کے جھونکے سے کم نہ تھی، دن بھر سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب کے اِس اقدام کو خوب سراہا گیا،عوام بھی حکومت پنجاب کے 2017کے اختتام سے قبل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلانات کے حوالے پُرامید نظر آنے لگی۔ایسے میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کا اظہار مسرت کا دلچسپ انداز بھی مرکز نگا ہ بنا رہا ،انہوں نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے افتتاح کو گریٹ کامیابی قرار دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’’ساہیوال پاور پلانٹ،ریکارڈ ٹائم میں تکمیل پنجاب گورنمنٹ کی گریٹ ایچومنٹ ہے،جو کہ پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری بنانے کیلئے بڑا تعاون ہے ۔’’تھری چیرز فور سی ایم پنجاب‘‘۔یہ ٹوئیٹر پیغام چند لمحات میں وائیرل ہوگیا اور عوام نے اِس ٹوئیٹر پیغام کے جواب میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا
اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔یاد رہے کہ منصوبے پر 152 ارب روپے لاگت آئی۔ پہلا یونٹ فنکشنل ہوچکا ہے اور دوسرا یونٹ جون کے پہلے ہفتہ میں کام شروع کرے گا۔ منصوبہ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ پراجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم کا اس موقع پرکہنا تھا کہ منصوبہ پاک چائنہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ مقررہ مدت سے 6ماہ پہلے مکمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو تین بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، توانائی کا بحران اور دہشت گردی کا سامنا تھا، لیکن اب ملک سے دہشت گردی ختم ہو رہی ہے۔ ملکی معیشت بہتر ہو گئی، ملک کے اقتصادی اعشاریے بھی مثبت ہیں، ’’پنجاب سپیڈ‘‘ دراصل مسلم لیگ (ن) کی سپیڈ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس منصوبے اور تیز رفتار ترقی کے ہیرو ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے توانائی کا بحران ختم ہو رہا ہے، 2019ء کے آغاز پر 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے، صرف بجلی کی فراہمی نہیں بلکہ بجلی کے نرخ بھی کم کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ دنیا میں کہیں بھی اتنی قلیل مدت میں اتنا بڑا منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر منصوبوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔ توانائی کا اتنا بڑا منصوبہ چینی قیادت کا وزیراعظم پر اظہار اعتماد ہے۔ جب 2013ء میں اقتدار سنبھالا تو ہر طرف اندھیرے تھے۔ چینی صدر، وزیراعظم اور عوام کا شکرگزار ہوں۔ وزیراعظم نے اندھیروں کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ وزیراعظم نے محدود وسائل کے باوجود وعدوں کو پورا کیا۔ چین ہمارے سکولوں ہسپتالوں کو اندھیرے میں نہیں دیکھ سکتا۔ سی پیک معاہدہ ستمبر 2014ء4 میں ہونا تھا۔ سی پیک معاہدہ دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔
دھرنے والوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ م182خر ہوا۔ مشرف دور میں شروع ہونے والے دیامیر بھاشا پراجیکٹ دیکھا تو ہمارے طوطے اڑ گئے اس کی تو زمین بھی نہیں خریدی گئی تھی۔ آج لوگ الزامات کی بارش کر رہے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ سابقہ حکمرانوں نے کتنا ظلم کیا۔ نیلم جہلم پراجیکٹ 18 سال سے رینگ رہا ہے اگر 7 ماہ کی تاخیر نہ ہوتی تو ساہیوال کول پلانٹ گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہو جاتا۔ آج ہر طرف ترقی کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ محکموں نے دن رات محنت کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ دھرنے والوں کے لاک ڈاؤن کی کوشش کو بھی عوام نے ناکام بنایا۔