اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی تصویر بنانے والابھارتی سفارتکار پیوشن سنگھ ایک بار پھر پکڑا گیا،بغیر اجازت احاطہ عدالت میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ اور پاکستانی شہری طاہر علی شادی کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے موقع پر بھارتی سفارتکار پیوش سنگھ
ایک مرتبہ پھر چالاکی کا مظاہر ہ کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پیوش سنگھ عدالت میں داخلے کی اجازت کے ایکسپائر کارڈ پر کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسےدروازے پر روک لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی سفارتخانے میں بحیثیت فرسٹ سیکرٹری تعینات پیوش سنگھ مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں جسٹس محسن اختر کیانی کی موبائل کیمرے کے ذریعے تصویر بنانے کی کوشش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھاجس کے بعد اس کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا تھا تاہم بعدازاں تحریری معافی کے بعد بھارتی سفارتکار کا موبائل فون واپس کردیا گیا تھا اور آئندہ کیلئے عدالت کی طرف سے اسے سخت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی ۔ھارتی سفارتخانے میں بحیثیت فرسٹ سیکرٹری تعینات پیوش سنگھ مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں جسٹس محسن اختر کیانی کی موبائل کیمرے کے ذریعے تصویر بنانے کی کوشش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھاجس کے بعد اس کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا تھا تاہم بعدازاں تحریری معافی کے بعد بھارتی سفارتکار کا موبائل فون واپس کردیا گیا تھا اور آئندہ کیلئے عدالت کی طرف سے اسے سخت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی ۔