اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی نبی کریم ﷺ کی سنت ہے ،شادی ایک ایسا عمل ہے جس کے فائدے اور نقصانات کے بارے میں لوگ ہمیشہ سے ہی بحث کرتے چلے آئیں ہیں لیکن اس کے باوجود ہر معاشرے میں چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو تقریباً سبھی لوگ شادی کرتے ہیں .
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی آپ کو سرطان جیسے موذی مرض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق، سرطان کے مرض میں مبتلا شادی شدہ افراد ،غیر شادی شدہ افراد کی بہ نسبت طویل عمر پاتے ہیں۔ اس میں ان کی پیدائش کی جگہ ،خاندان اور قومیت بھی قابل ذکر ہیں بحرحال اس معاملےمیں اچھی مالی حالت بھی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے ۔تحقیق کے مطابق امریکہ میں ایسے افراد جو غیر شادی شدہ ہیں ان کی صحت کے بارے جمع کی گئی معلومات اس تحقیق کے لئے اہم ماخذ ہیں، اس بات کا انکشاف پہلے بھی ہو چکا ہے کہ شادی شدہ افراد سرطان میں مبتلا ہونے کے باوجود لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں یا اسی وقت ان کی شادی ہوئی ہو جب ان میں سرطان کی تشخیص کی گئی تو وہ بھی کنوارے لوگوں کے بہ نسبت طویل عمر پاتے ہیں۔