ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں والدین کی طرف سے شادی کامطالبہ نہ ماننے پرنوجوان ایک موبائل فون ٹائورپرچڑھ گیااورخودکشی کرنے کی کوشش کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے رہائشی ارسلان شادی کامطالبہ نہ مانے جانے پرخودکشی کرنے کےلئے موبائل فون کے ٹائرپرچڑھ گیا۔اس دوران اس کے محلے کے لوگ اس کونیچے اترنے کےلئے منت سماجت کرتے رہے لیکن ارسلان نے کسی کی ایک نہ مانی
اورٹائورسے چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے اس کوٹائورسے زمین پرگرنے سے شدیدچوٹیں آئیں اورارسلان کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ارسلان کے والد کااس کے بار ےمیں کہناتھاکہ اس کابیٹانشے میں ہے اوراس وجہ سے ٹائورپرچھڑھاہے لیکن پڑ وسیوں نے بتایاکہ ارسلان نے شادی کامطالبہ کیاتھالیکن اس کے والدین نے کہاکہ ابھی تمھاری عمرشادی کی نہیں ہے جس پرارسلان نے ٹاورپرچھڑھ کرخودکشی کی کوشش کی ہے ۔