جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

شہد بنانے والی معروف کمپنی سیل،عوام کو کیاکھلایاجارہاہے؟افسوسناک انکشاف

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آن لائن )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے ناقص شہد تیار کرنے والی فیکٹری سیل کرتے ہوئے 30 ٹن شہد پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے رات گئے معروف ہربل فیکٹری پر چھاپہ مارا اور ناقص شہد تیار کرنے پر مناواں کے علاقے میں کام کرنے والی ہربل انڈسٹری کو سیل کر دیا۔

فیکٹری میں شہد میں ملاوٹ کا کام جاری تھا۔شہد میں ناقص رنگوں کا استعمال کیا جا رہا تھااور انتہائی ناقص حالات میں تیار کیا جا رہا تھا۔ جگہ جگہ مکڑی کے جالے لگے ہوئے تھے ۔ شہد کو سٹور کرنے کے لیے نیلے کیمیکل ڈرمز استعمال کیے جا رہے تھے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا شہد بنانے والی تمام انڈسٹریز کو فوری چیک کرنے کا حکم دیا ہے اور 15دن کے اندر شہد پیک کرنے والی تمام انڈسٹریزکو چیک کر کے عوام کورپورٹ سے مطلع کیا جائے۔بڑوں کے علاوہ بچے خاص طور پر شہد استعمال کرتے ہیں اور ناقص شہد بالخصوص بچوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ مزید کاروائیوں میں گلبرگ میں معروف بی وائی اوبی کیفے کو بھی ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پرسیل کر دیا گیا۔ کیفے میں تیار چپس میں فرائی ہوئی مکھیاں پائی گئیں۔ زائد المعیاد اور استعمال شدہ کوکنگ آئل کو ضائع کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔ معروف ریسٹورنٹ میں اشیاء خوردونوش پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ بھی درج نہیں تھی۔زائد المعیاد اور استعمال شدہ کوکنگ آئل کو ضائع کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔ معروف ریسٹورنٹ میں اشیاء خوردونوش پر تاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ بھی درج نہیں تھی۔بڑوں کے علاوہ بچے خاص طور پر شہد استعمال کرتے ہیں اور ناقص شہد بالخصوص بچوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…