مدینہ (آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعود ی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں کے درمیان تعلقات میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے ، ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چا ہتے ہیں۔منگل کو وزیر اعظم سے گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ملاقات کی
جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی کے درمیان تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ ہم سعود ی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دوستی کو بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔مذہبی پس منظر کے ساتھ پاکستان ہمارا ایک برادر ملک ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات آزمودہ ہیں ۔دونوں ملکوں کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں ۔گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیر اعظم نوازشریف کو ائیرپورٹ پر رخصت کیا ۔