اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی ندیم ملک نے کہا ہے کہ حکومت ی طرف سے کہاجاتا رہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب میں تقریب سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح معاملات کو صحیح دکھانے کیلئے وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع کا نام لے کر ایک خبر چلوائی گئی کہ وزیر اعظم نواز شریف سے ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا ہے۔
اسی طرح سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی سے بھی جعلی خبریں چلوائی جاتی رہی ہیں۔ ندیم ملک نے کہا کہ میں نے ایک امریکی سفارتی اہم شخصیت سے وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین ملاقات کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی ملاقات ہوئی ہی نہیں۔ ندیم ملک نے کہا کہ جبکہ جھوٹی خبریں یہ چلوائی گئیں کہ ٹرمپ نے نواز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور وزیر اعظم نے ٹرمپ کو یہ کہا کہ آپ نے پہلا دورہ سعودی عرب کا کرکے بہت اچھا کیا۔