دارالعلوم دیو بند کے جو پہلے معلم تھے ان کا نام تھا ملا محمود، اور جو پہلے طالب علم تھے ان کا نام تھا محمود حسن، جو بعد میں شیخ الہند بنے۔ تو پڑھانے والا بھی محمود اور پڑھنے والا بھی محمود، ملا محمودکی وفات ہو گئی۔ کسی کو خواب میں نظر آئے، اس نے پوچھا کہ حضرت! آگے کیا بنا؟ فرمایا: ایک ایسے عمل کی وجہ سے مغفرت ہو گئی جو مجھے یاد
بھی نہیں تھا۔ اس نے پوچھا: جی کون سا عمل تھا؟ فرمایا کہ ایک مرتبہ بیوی روٹی پکاتے ہوئے آٹے میں نمک ڈالنا بھول گئی۔ میں کھانا کھانے کے لیے بیٹھا تو محسوس بھی ہوا مگر میں نے جتلانا مناسب نہ سمجھا، برداشت کر لیا کہ آخر انسان ہے، بھول ہو ہی جاتی ہے۔ میرے اس برداشت کے عمل کو اللہ نے قبول کرکے میرے گناہوں کی مغفرت کر دی۔۔۔ اللہ اکبر!!!