منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی پولیس نے وزیراعظم مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این  پی)بھارتی پولیس نے وزیراعظم  نریندرمودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست مدھیاپردیش میں سونی  نامی نوجوان کو مبینہ طور پر فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریلی کے دوران قتل کر نے کیلئے منصوبہ بندی کا حصہ بننے پر 50کروڑ کی پیشکش کی جس پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سونی نے بتایا فون کال کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو پاکستانی ظاہر کیا تھااور یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے اس کام کیلئے 2حملہ آوروں کا انتخاب کر لیاہے اور مزید ایک ساتھی کی ضرورت ہے جسے منہ مانگے پیسے دیے جائیں گے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سونی نے فون کال موصول ہونے کے بعد ہمیں آگاہ کیا جس کے بعد معاملے کو کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیاہے جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل نمبر پاکستان کا نہیں بلکہ کاقازقستان کا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…