خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا،
ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت دھماکا کیا گیا جب امن کمیٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ارد گرد کے کئی افراد زخمی ہو گئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔