جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کے دورہِ ریاض کو اقوام متحدہ کے اہل کاروں کی توجہ حاصل

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں عرب اور بین الاقوامی سفارتی حلقوں میں ان دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کی اہمیت کا چرچا ہے۔غیرملکی خبررساں دارے سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک میں اقوام متحدہ کے کی انسداد دہشت گردی کی ورکنگ ٹیم کے بیورو ڈائریکٹر جہانگیر خان نے دورے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور تنظیم میں ہم سب مرکزی نوعیت کے امور مثلا انسداد دہشتِ گردی کے میدان میں بین الاقوامی تعاون مضبوط بنانے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں۔ ریاض میں مقررہ تین سربراہ اجلاسوں کا مقصد بین الاقوامی برادری کو درپیش نمایاں ترین خطروں سے نمٹنے کی حکمت عملی جائزہ لینا ہے جس میں دہشت گردی سرِ فہرست ہے۔ادھر اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب خالد الیمانی نے اپنے ملک میں آئینی حکومت کی واپسی کے منصوبے کے حوالے سے ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا۔بعض مندوبین کے نزدیک امریکی صدر کا سعودی عرب سے دورے کا آغاز اپنے اندر گہرے معنی رکھتا ہے۔اقوام متحدہ میں سفارت کاروں کے خیال میں صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور وہاں تین سربراہ اجلاسوں کے انعقاد سے امریکا اور پورے خطے کے درمیان مکالمے اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگا اور صرف مکالمے اور تعاون کے ذریعے ہی فریقین کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ کٹھن مسائل کو حل کریں اور اپنے عوام کے مفادات کو یقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…