اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

پاک فوج کے ’’ہندو سپاہی ‘‘ نے دشمنوں سے لڑتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا ۔۔ اس کا تعلق کہاں سے تھا اور وہ پاک فوج میں کس طرح بھرتی ہوا ؟ 

datetime 21  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر جوان نےجنوبی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دورانِ جامِ شہادت نوش کرلیا‘ آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق لال چند روباری ولد سومار روباری نامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان میں وطنِ عزیز کے دفاع کے دوران زندگی کی بازی ہارگیا۔

لال چند کا تعلق سندھ کے ضلع متلی کے گاؤں رسول بخش نوکری سے تھا‘ ان کے والد نے سخت نامساعد حالات کے باوجود انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد لال چند نے پاک فوج میں شمولیت کا فیصلہ کیا ‘ پیشہ ورانہ تربیت کے سخت مراحل سے گزرکر ان کی پوسٹنگ حال میں ہی جنوبی وزیرستان میں کی گئی تھی۔جنوبی وزیرستان میں تحریکِ طالبان پاکستان کے خلاف ایک آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے لال چند نے انتہائی بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور اسی دوران دشمن کے ایک حملے کا نشانہ بن گئے۔لال چند کے ساتھ معرکے میں شریک جوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتہائی جوانمردی سے دشمنوں کا مقابلہ کی اوراپنی آخری سانس تک مقابلہ کرتے رہے۔ان کی آخری رسومات مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ صوفی راج سین کے چھوٹے سے قصبے میں ادا کی گئیں اور پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر فوج کے اعلیٰ افسران کا کہنا تھا کہ لال چند ملک و قوم کے لیے لڑے‘ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…