جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال نہ ہوئی تو بچا ٹیلنٹ بھی ختم ہو جائیگا، وقار یونس

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیے بغیر عالمی معیار پر پورا نہیں اتر سکتی۔ یہ بات وقار یونس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان اور دوسری ٹیموں کے درمیان واضح فرق موجود تھا۔ وقار یونس نے کہا کہ اگر پاکستانی کرکٹ کو بچانا ہے تو فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈھانچے کو معیاری بنانا ہوگا تاکہ کھلاڑی جب بین الاقوامی کرکٹ میں آئیں تو وہ دوسری ٹیموں کا اعتماد سے مقابلہ کر سکیں۔ کوچ کے مطابق ٹیم اپنی کنڈیشنز میں اچھا کھیلتی ہے لیکن جب بیٹسمین باہر کی کنڈیشنز میں جا کر کھیلتے ہیں تو وہ خود کو بہت پیچھے دیکھتے ہیں خاص کر بیٹسمینوں کو سیم ، سوئنگ اور باو¿نس پر خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ بورڈ کو ایسے بیٹسمین تلاش کرنے ہوں گے جو 300 رنز تک سکور لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ 1992 میں پاکستانی ٹیم عالمی کپ سے چھ ہفتے قبل آسٹریلیا پہنچی تھی اوراسے ان کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا اچھا خاصا وقت مل گیا تھا۔ قومی کوچ نے پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل سے آگے نہ بڑھنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اگر زیادہ عرصے تک بحال نہ ہوئی تو ڈر یہ ہے کہ بچا کھچا ٹیلنٹ بھی ختم نہ ہو جائے۔ انہوں نے مصباح الحق اور یونس خان کے بین الاقوامی کرکٹ سے رخصت ہونے کے بعد اظہرعلی ، اسد شفیق اور حارث سہیل کو ان کی جگہ دیکھنے کی امید کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں یہ تینوں بہت ہی باصلاحیت بیٹسمین ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ کو مزید باصلاحیت نوجوان کرکٹرز سامنے لانے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…