ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دفاعی خودانحصاری کی جانب ایک اور اہم قدم،پاکستان اب کیا تیار کررہاہے؟زبردست پراجیکٹ پر کام شروع

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی )پاک بحریہ کے لیے تعمیر کئے جانے والے32ٹن کے بولارڈ پُل ٹگ کی بنیاد رکھنے کی تقریب جمعہ کو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی ۔ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس پُل ٹگ کی لمبائی 34 میٹر ہے اور وزن 481ٹن ہے جب کہ رفتار 12 ناٹس ہے۔ اس ٹگ میں مضبوط فینڈرِنگ ارینجمنٹ نصب کیا جائے گا

جو ہر سائز کے جہاز کو کھینچنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے اس اہم سنگِ میل کے حصول کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ 32ٹن کے اس ٹگ کی تعمیر پاک بحریہ کی جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے وژن کی عکاس ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے وزارتِ دفاعی پیداوار کی مکمل معاونت اور کراچی شپ یارڈکی انتھک محنت کو بھی سراہا۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے مزید کہا کہ جہاز سازی میں خود انحصاری کے وژن کے تحت پاک بحریہ نئے جہازوں کو بحری بیڑے میں شامل کررہی ہے اورتسلسل کے ساتھ کراچی شپ یارڈ کو جہاز وں کی تعمیر کے کنٹریکٹ دے رہی ہے۔ اس سے نہ صرف پاک بحریہ کو درکار جہازوقت پر تیار کیے جاسکیں گے بلکہ اس سے پاکستان کی جہاز سازی کی صنعت کو بھی ترقی دی جاسکے گی۔قبل ازیں ، رئیر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ ، مینجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ 2014 میں بھی اسی طرز کی ایک ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کی گئی تھی جوگرانقدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے شپ یارڈمیں جاری منصوبوں کا ایک مجموعی جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شپ یارڈ فی الوقت جہاز سازی کے09 منصوبوں پر کام کر رہا ہے

جن میں پاک بحریہ کے لیے فلِیٹ ٹینکر، پاکستان مَیری ٹائم ایجنسی کے لیے مَیری ٹائم پٹرول و یسلز (MPVs) ، فاسٹ اٹیک کرافٹ(میزائل)، پاک بحریہ کے لیے کثیرالمقاصد بارج اور پاکستان آرمی کے لیے برِج اِریکشن بوٹس شامل ہیں ۔ رئیر ایڈمرل سید حسن ناصر نے کراچی شپ یارڈ پراظہار اعتمادکے لئے وزارتِ دفاعی پیداوار (حکومتِ پاکستان) اور بالخصوص پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں حکومتِ پاکستان ، پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام اور یگر عہدیداران نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…