لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لیموں کااستعمال عام ہے خاص کرلوگ گرمیوں میں اس کاکثرت سے استعمال کرتے ہیں ۔ماہرین صحت نے اس کے 8ایسے فوائد بتائے ہیں جوکہ بہت کم افراد کومعلوم ہیں ۔ماہرین کے مطابق اگرگرمی میں لیموں پانی استعما ل کیاجائے تواس سے انسانی جسم میں نمی برقراررہتی ہے جوکہ پیسنے کی وجہ سے کم ہوتی ہے ۔اسی طرح لیموں میں پایا جانے والا وٹامن سی جھریاں کم کرنے میں بھی نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے
جبکہ لیموں میں پائے جانے والے پولی فینول اینٹی آکسیڈنٹ سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔لیموں پانی کا استعمال قبض سے بچاتا ہے۔لیموں پانی قدرتی طور پر منہ اور سانسوں سے آنے والی ناخوشگوار مہک کا خاتمہ کرتا ہے۔لیموں پانی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔لیموں پانی کا خون صاف کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق لیموں میں موجود وٹامن سی آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھاتا اور نزلہ زکام سے بھی بچاتا ہے ۔