اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’وار‘‘ اور ’’یلغار‘‘ جیسی فلمیں بنانے والا پاکستانی پروڈیوسرجمعدار سے کروڑ پتی کیسے بنا؟ حیران کن انکشاف

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے پروگرام کے میزبان واسع چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے ’وار‘ اور ’یلغار‘ جیسی بلاک بسٹر پاکستانی فلموں کے پروڈیوسر حسن وقاص رانانے کہا ہے کہ میں شروع میں پڑھائی میں بہت نکما تھا۔ کھیلوں میں بھی میرا ریکارڈ بد ترین ہے۔ ہماری فیملی مجموعی طور پر قابل ہے ،

ہمارے گھر میں دو ستارہ امتیاز ہیں، میں نے بھی ہمیشہ کوشش یہی کہ وقت کوئی ضائع نہ کروں۔میں نے جب ملک سے باہر جا کر پڑھائی کی اور اپنی پروفیشنل زندگی شروع کرنے کا سوچاتومجھے سب سے پہلی نوکری ’’جمعدار‘‘ کی ملی۔ میں نے اسی یونیورسٹی میں جمعدار کی نوکری کی جہاں میں پڑھ رہا تھا۔ میں نے اس وقت یہ سوچا کہ جب میں نے جھاڑو بھی دینا ہے تو مجھے سب سے اچھا جمعدار ہونا چاہئے۔ جمعدار کی نوکری نے مجھے محنت کرنا سکھایا۔ واسع چوہدری نے حسن وقاص رانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں بھی آپ ڈائریکٹ کرتے ہیں، پروڈیوس بھی کرتے ہیں، لکھتے بھی آپ ہیں، ایکٹنگ بھی آپ کرتے ہیں، کیمرہ بھی آپ آپریٹ کرتے ہیں، بندوقیں بھی آپ چلا لیتے ہیں، ہیلی کاپٹر بھی آپ اڑا لیتے ہیں ، ٹینک بھی آپ نے چلایا ہوا ہے۔ یہ جوحالات چل رہے ہیں اگلے کچھ عرصے میں ہمیں آپ کو ایٹم بم کی طرح کہیں چھپا کر رکھنا پڑے گا۔ آپ اب سب کام کر لیتے ہیں اس لئے لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…