اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال پر نظر ثانی کی تجویز زیر غور ہے۔بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال ترک کرنے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے آئندہ جلاس میں اس پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس اور دیگر ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ناکامی نے الیکشن کمیشن کو بھی پریشان کر دیا ہے ،
اس خد شے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بھارت ، روس اور دیگر ممالک کے ہیکرز پاکستان میں بھی انتخابی عمل سبوتاز کر سکتے ہیں ، فرانس میں عام انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر ڈیٹا ہیک کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2018کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کرنے فیصلہ کیا تھا اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن نے 100 ایکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کا معائدہ کر رکھا ہے