کراچی (نیوز ڈیسک)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں مزید 50 بیس پوائنٹس یا نصف فیصد کی کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یہ شرح آٹھ فیصد ہوگئی ہے۔
یہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پاکستان میں سب سے کم شرحِ سود ہے۔نئی پالیسی کا اطلاق 24 مارچ بروز منگل سے ہوگا۔سرکاری ریڈیو کے مطابق مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی مثبت سمت کی جانب جا رہی ہے اور اس سال مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو پچھلے مالی سال کی نسبت یقینی طور پر زیادہ رہے گی۔سٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے اور مرکزی بنک نے اس امر کا بھی اظہار کیا ہے کہ مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد کے سالانہ ہدف سے کم رہنے کی توقع ہے۔حکومت کا دعویٰ ہے کہ موجودہ اقتصادی سال دوران اس کی مثبت کاوشوں سے پہلے چھ ماہ کے دوران اقتصادی خسارے میں کمی آئی ہے۔ اور شرح منافع اور خام مال کی قیمتوں میں کمی کے باعث اقتصادی اور پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید کمی کر دی
22
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں