اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جلد کو جوان اور صحت مند رکھنے کیلئے خواتین کتنے جتن کرتی ہیں۔ مہنگی کریمیں، پارلر کے چکر اور طرح طرح کے گھریلو نسخوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن جلد کیلئے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز کو یکسر نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تکیے پر چڑھایا جانیوالا کاٹن کا غلاف جلد کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔اس کی رگڑ سے چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے
جس سے چھائیاں و جھریاں پڑنے لگتی ہیں اور جلد بوڑھی اور کھردری نظر آنے لگتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہےکہ تکیے پر کاٹن کے بجائے ریشمی کپڑے کا غلاف استعمال کرنا چاہیے ۔کاٹن کا کپڑا جلد کیساتھ چپکنے اور چہرے کی حرکت کیساتھ جلد کے ایک طرف کھنچنے کا سبب بنتا ہے اس طرح چہرہ چھائیوں سے بھر جاتا ہے جبکہ ریشم کے غلاف والے تکیے پر نیند بھی پرسکون آتی ہے جو چہرے کی شادابی کا باعث بنتی ہے ۔