رائے ونڈ (این این آئی)رائے ونڈ میں غیر قانونی اور مخدوش کمرشل عمارتوں کا سروے شروع ہوگیا،بغیر نقشہ اور حفاظتی انتظامات کی عدم تکمیل کرنیوالی کمرشل عمارتوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل رائے ونڈمیں موجود تمام کمرشل عمارتوں کا سروے شروع کروا دیا ہے جس میں فیکٹریاں ،پلازے اور کثیر المنزلہ دکانیں شامل ہیں سروے میں تمام ایسے پلازوں اور دکانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے
جس میں ہنگامی حالات میں اخراج کیلئے راستے اور پارکنگ موجود نہیں ،مخدوش عمارتوں اور فلائی اوور منصوبہ میں متاثر ہونیوالی ان تمام عمارتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنکے مالکان نے حفاظتی اقدامات کے بغیر عمارتوں کی ازسر نو تعمیر کا آغاز کردیا ہے جس سے قیمتی جانیں دائو پر لگ سکتی ہیں اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کی عوام کے تحفظ اور بہتری کیلئے ایسی تمام عمارتوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔