جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی معیشت کیسے مضبوط ہو سکتی ہے ؟ چینی ماہرین نے فارمولا بتا دیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی محققین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے غیر متوقع نتائج سامنے آئے ہیں ٗ سی پیک کے تحت پاور پلانٹ تعمیر کئے جائیں گے جس میں 10 ملین کلوواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت ہو گی ٗ اگر پاکستان بجلی کے بحران پر قابو پالیتا ہے تو ملکی معیشت نمایاں طور پر مضبوط ہو گی۔چین کی رنمن یونیورسٹی میں مالیاتی مطالعہ کیلئے چانیانگ ادارہ کے محققین زو رونگ اور چن زیاچن کے مطابق سی پیک کے تحت پاور پلانٹ تعمیر کئے جائیں گے

جس میں 10 ملین کلوواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت ہو گی اور اس وقت بجلی کے منصوبوں میں سے نصف زیر تعمیر ہیں اس پیش رفت کے ساتھ 2018 ء تک پاکستان گھریلو بجلی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے پر امید ہے اور اگر پاکستان بجلی کے بحران پر قابو پالیتا ہے تو ملکی معیشت نمایاں طور پر مضبوط ہو گی۔ سروے کے مطابق قومی سلامتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے متعدد کاروائیوں کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں سالہا سال دہشت گرد حملوں اور اموات میں کمی واقع ہوئی ۔پاکستان کی سالانہ اقتصادی شرح میں گذشتہ 4 سال میں 4 فیصد اضافہ ہوا ۔دریں اثناء افراط زر میںتقریباً 3 سے 4 فیصد کمی ہوئی جو گذشتہ دہائیوں سے کم ترین سطح پر ہے ۔سینئر چینی سفارتکار نے چینی ذرائع ابلاغ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2015 میں اس کے نفاذ کے بعد سے اب تک 18 ابتدائی اہم منصوبے مکمل ہوگئے ہیں یا زیر تعمیر ہیں اور سرمایہ کاری 18.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ سی پیک نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون منصوبوں سے سب سے زیادہ ترقی حاصل کی ہے ،سی پیک معقول اور جامع منصوبہ بندی ہے جسے دیکھ کر دیگر ممالک سی پیک منصوبے کی ترقی سے متاثر ہوکر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…