ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ 2015ء میں جہاں اس وقت وہاب ریاض کی بہادری اور شاندار کارکردگی نے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں اور اس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے وہیں صہیب مقصود کی بزدلی نے شائقین کرکٹ کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جب کپتان مصباح الحق نے صہیب مقصود کو شارٹ لیگ پر کھڑے ہونے کے لئے کہا تو انہوں نے اس پوزیشن پر کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق جب آسٹریلیا کی ٹیم کے 68 کے سکور پر 3کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تب کپتان مصباح الحق نے پویلین سے ہیلمٹ منگوا کر صہیب مقصود کو دیا اور ساتھ انہیں شارٹ لیگ پر کھڑے ہونے کے لئے کہا تو صہیب مقصود نے اپنا سر نفی میں ہلاتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں نہیں کھڑے ہوسکتے جس پر مصباح الحق کافی غصے میں آگئے اور ان کے ہاتھ سے ہیلمٹ لے کر خود اس پوزیشن میں کھڑے ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































