جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایران کے ایک اورخطرناک منصوبہ منظر عام پر، کیا کرنیوالا ہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے فوجی حکام نے کہاہے کہ ایران ملکی سطح پر تیار کئے گئے دو سیٹلائٹ خلامیں بھیجنے کی تیاریاںمکمل کر چکا ہے جبکہ دوسری طرف امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ لمبے فاصلےتک مار کر نے والے میزائل پروگرام کا حصہ ہے اور یہ ٹیکنالوجی ایٹمی پروگرام میں بھی مدد ے گی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی فوج سیٹلائٹ کا تجربہ ایسے وقت میںکرہی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ ایران اور امریکا میں درمیان ہونے والے جوہری معاہدے پر نظر ثانی پرغور کررہی ہے اورامریکی حکام کااس حوالے سے کہناہے کہ ایران کے طرف سے آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل تیاری کی جارہی ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق سیٹلائٹ پروگرام کو لانچ کرنے کا مقصد لمبے فاصلے تک مار کرنے میزائل پروگرام کو شروع کرنا ہے اور یہ میزائل امریکہ کے کئی شہروں تک مارک کرسکتے ہیں امریکی کی نیشنل سکیورٹی کے ماہرین ایران کے اس میزائل پروگرام پر خاص نظر رکھے ہوئے ہیںاورکہاجارہاہے کہ ایران بین الاقوامی بلیک مارکیٹ کے ذریعے اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ایرانی فوجی حکام کے مطابق خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے اس میں سے ایک عامر کبیر اور دوسرا ناہید ٹیلی کیمینیو کیشن ہے اور ان پر 97فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔امریکہ کی طرف سے جوہری معاہدے پرنظرثانی پرغورکرنے کے بعد ایران مسلسل اپنی فوجی ترقی میں اضافہ کر رہا ہے اور حالیہ متنازع میزائل پروگرام میں پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتاہے۔ جوہری معاہدے پرنظرثانی پرغورکرنے کے بعد ایران مسلسل اپنی فوجی ترقی میں اضافہ کر رہا ہے اور حالیہ متنازع میزائل پروگرام میں پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…