لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں کسینو اسکینڈل کے باعث چیف سلیکٹر معین خان کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے معین خان کو کسینو اسکینڈل کے باعث چیف سلیکٹر کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ان کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دورہ بنگلادیش کے لئے ٹیم کا انتخابات نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا اور نئی سلیکشن کمیٹی کو نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کا ٹاسک بھی ملے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد معین خان کو کسینو میں دیکھا گیا تھا جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کسینو جانے پر معین خان سے تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں وطن واپس بلایا۔