نئی دہلی(آئی این پی )چین نے پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آپس کے تعلقات بہتر بنائیں تاکہ خطے میں امن واستحکام کی فضاء قائم رہ سکے ، چین پاکستان اور بھارت ملکر ہی خطے کی امن وسلامتی کے ضامن ہو سکتے ہیں ، دونوں ممالک رضا مند ہوں توچین ثالثی کا کردارادا کر سکتا ہے ، تینوں ممالک کے مابین دوستانہ ماحول ہی خطے کو ترقی کی راہ گامزن کر سکتا ہے ۔یہ دونوں ممالک کا مسئلہ ہے اور اسے انہی دونوں نے حل کرنا ہے ۔
پیر کو بھارت میں تعینات چینی سفیر لوزواہوئی نے یونائیٹڈ سروس انسٹیٹیوشن آف انڈیا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہیں ، چین پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں استحکام ہی خطہ میں امن وسلامتی کا ضامن ہے ، تینوں ممالک کے مابین دوستانہ ماحول ہی خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے چین ثالثی کا کردارادا کر سکتا ہے ، لیکن اگر دونوں ممالک اس پر رضا مند ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں اطراف امن سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں کیونکہ یہی چیز چین اور خطہ کی امن وسلامتی کیلئے لازم اور چین کی ثالثی کی سب سے بڑی وجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) میں 46بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ہے کیونکہ اس کا ایک حصہ پاکستانی کشمیر سے گزرتا ہے لیکن چین دونوں ممالک کے مابین علاقائی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا یہ دونوں ممالک کا مسئلہ ہے اور اسے انہی دونوں نے حل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے چین ثالثی کا کردارادا کر سکتا ہے ، لیکن اگر دونوں ممالک اس پر رضا مند ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں اطراف امن سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں