بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈ کپ میں کون کون سے میچز فکس تھے‘آئی سی سی کے صدر نے خود بتا دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے صدر مصطفی کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل بھارت نے پہلے سے فکسڈ کرلیا تھا بھارت کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد میلبرن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مذکورہ ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میں امپائرز کے فیصلے پہلے سے طے کرلئے گئے تھے اور یہ معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مصطفی کمال نے متنازعہ امپائرنگ پر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی بنگلہ دیشی ذرائع نے میڈیا پر سامنے آنے والے تبصرے میں انہوںنے کہاکہ آئی سی سی صدر کی حیثیت سے جو مجھے کہنا ہوگا آئندہ اجلاس میں کہوں گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ میں عہدہ چھوڑ دوں ۔ان کے بقول کوارٹر فائنل میں انتہائی غیر معیاری تھا اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے گراﺅنڈ میں آنے سے قبل ہی سب کچھ طے کرلیا گیا تھا آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انڈیا کرکٹ کونسل بن چکی ہے انہوںنے کہاکہ میں انڈین کرکٹ کونسل کی نمائندگی نہیں کرسکتا اگر کسی کے مسلط کردہ نتائج قبول نہیں کرسکتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…