جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو ۔۔۔! چین کس ’’مقولے ‘‘پر عمل کررہاہے؟پاکستان کامستقبل کیا ہوگا؟چینی ماہرین کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چینی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ترقی کیلئے زبردست ترقیاتی مواقع اور وافر انسانی وسائل ہیں ، ادارہ عالمی مطالعہ اقتصادیات میں بین الاقوامی تعلقات کے ماہر شوگانگ نے پاکستانی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسیوں نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی قرضہ کی درجہ بندی میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ چین کے سرمایہ کاروں کیلئے اچھی خبر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور ترقی پذیر معیشتوں کے مقابلے میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال بدرجہ بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) پاکستان میں سڑکوں کے جال کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، اس طرح دونوں ممالک کے دوطرفہ تعاون کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اقتصادی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک چینی مقولہ ہے کہ اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو پہلے سڑکیں تعمیر کریں، اب چین پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کے جال کو مستحکم بنانے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کو اس قسم کے تمام حربے فراہم کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچوں کو ملانے کے لئے زبردست اقدامات کی پیشکش کی ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ بہتر مستقبل کیلئے نمایاں کردار ادا کرے گا ، کچھ عرصہ قبل شاہراہ قراقرم کو سیلاب کی وجہ سے نقصانات پہنچے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سڑک کے روابط منقطع ہو گئے تا ہم اب اس کو پوری طرح بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا سی پیک میں دراصل صنعتی تعاون انتہائی اہم جزو ہے ، کئی چینی کمپنیاں اور فرمیں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہی ہیں اور صنعتی پارک تعمیر کررہی ہیں جو کہ ایک حوصلہ افرا علامت ہے ،جنوری 2017ء کے اواخر تک چین ون بیلٹ و ن روڈ (اوبور) منصوبے کے تحت پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں کافی سرمایہ کاری کررہا ہے

18بلین سے زائد امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ 120ہزار روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ، اوبور کا مقصد ٹیکنالوجی اور تجربے کا تبادلہ کرنا ہے لہذا یہ دوستی کا نیا آغاز ہے ، اوبور مشترکہ تقدیر والی ایسی نئی برادری تعمیر کررہا ہے جو کہ چین اور دوسرے ممالک کے درمیان دوستی کی بالکل نئی افادیت ہے۔چین کے ادارہ ہم عصر بین الاقوامی تعلقات کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو جیا چن یانگ نے کہا کہ پاکستان کی انتہائی اچھی جغرافیائی حیثیت ہے جس کی وجہ سے یہ ملک جنوب اور وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے درمیان پل کا کردار ادا کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک ریلوے ، شاہرات ،پاور پلانٹس ، توانائی پائپ لائنوں اور دیگر ترقیاتی کاموں سمیت بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا ، پاکستانی دوست اسے ملک کیلئے گیم چینجر قراردیتے ہیں لہذا انہیں یقین ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک بھی ان منصوبوں سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کا دارومدار مجوزہ روٹ کے ساتھ سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کی صلاحیت پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستانی حکومت ملک میں چینی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…