اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چکن گونیا ، اور دینگی بخار کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرکراچی کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں چکن گونیا اور ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر بلدیہ کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت
\نے کراچی میں چکن گونیا میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت اقداامات کو ناکافی قرار دیا ہے ، ترجمان عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ چکن گونیاکی تشخیص کے لئے مریضوں کے ٹیسٹ ہونا ضروری ہیں جو کہ نہیں کئے جا رہےجبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میںصفائی کےناقص انتظامات اور کچرا ،گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں اب تک ڈھائی سو سے زائد چکن گونیا مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔