اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسکڈیسک) گرمیوں کا موسم شروع ہوچکا اور ایسے میں تربوز سب کا ہی پسندیدہ پھل ہوتا ہے۔اس میں موجود پانی کی وافر مقدار کی وجہ سے جسم میں گرمی کم ہونے کے ساتھ جسم کو مائعات کی صحیح مقدار بھی ملتی ہے۔نہ صرف اس پھل کافائدہ بے شمار ہے بلکہ اس کے بیج بھی آپ کو بہت فائدہ دیں گے۔اس کی چائے سے آپ کو بھرپور فوائد ملیں گے۔
تربوز کے بیج سے بنی چائےاس کے بیجوں میں ”سیٹرولائن“ پایا جاتا ہے جو کہ انتہائی بہترین انٹی آکسیڈینٹ سمجھا جاتا ہے۔اس کی وجہ سے گردے میں موجود پتھری نکل جائے گی،ہائی بلڈ پریشر ٹھیک ہوگا اور ساتھ ہی آپ کا ذہنی تناؤ کم ہوگا۔ان کی وجہ سے انتڑیوں اور معدے کا انفیکشن ٹھیک ہوگا۔اس کی وجہ سے جسم کو بے انتہا طاقت بھی ملے گی اور ساتھ ہی انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے جسم کو دیگر فوائد ملیں گے۔
ربوز کے بیج سے چائے بنانے کا طریقہ
اجزاء:دو لیٹر پانی،تربوز کے بیج چار چائے کے چمچ
بنانے اور استعمال کا طریقہ:تربوز کے بیجوں کواچھی طرح پیس لیں،اب پانی کو ابالیں اور ان میں یہ پیسے ہوئے بیج ڈال دیںاور15منٹ تک ابلنے دیں۔اب دو دن اس چائے کو وقفے وقفے سے پئیں اور تیسرے دن آرام دیں۔اب ایک بار پھر اوپر بتائے ہوئے طریقے سے چائے بنائیں اور دو دن تک پئیں۔آپ کو واضح تبدیلی محسوس ہوگی۔