نئی دہلی / جے پور(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کرنا بند کر دے تو جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کی صورت حال میں نمایاں بہتری ا سکتی ہے۔بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے سرحدپار دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بھارتی سرزمین پر کارروائیوں کے لیے لشکرطیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کی جاتی رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 3 روزہ انسداد دہشت گردی کانفرنس 2015 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کو پراکسی وار کے ازلے کے طور پر استعمال کرنے کی اپنی حکمت عملی پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے کیونکہ یہ اس کے اپنے قومی مفاد میں ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت میں زیادہ تر دہشت گرد سرگرمیوں کے ذرائع سرحد پار واقع ہیں جو بدقسمتی کی بات ہے۔