بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے آسٹر یلیا کو 214 کا ہد ف دے ڈالا

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) ایڈیلیڈ اوول گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 100 سے زائد رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پ±راعتماد طریقے سے آسٹریلوی باﺅلرز کا سامنا کیا تاہم میچ کے پانچویں اوور میں مچل سٹارک کی باہر نکلتی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں سرفراز احمد وکٹ کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ واٹسن نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ سرفراز احمد نے 10 رنز بنائے تھے۔ اس سے اگلے ہی اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے احمد شہزاد کو بھی چلتا کیا۔ احمد شہزاد ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کپتان مائیکل کلارک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کے سکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کیا۔ میچ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب ہیزل ووڈ نے کپتان مصباح الحق کو ایک خوبصورت گیند کروائی جو وکٹوں کو لگی لیکن بیلز نہیں گریں۔ کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے وکٹ پر موجود رہ کر پ±راعتماد طریقے سے ا?سٹریلوی باﺅلرز کا مقابلہ کیا تاہم پاکستانی ٹیم کا سکور ابھی 97 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ مصباح الحق چھکا مارنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ گلین میکسویل کی گیند پر فنچ نے باﺅنڈری کے قریب ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد عمر اکمل میدان میں آئے اور حارث سہیل کا ساتھ دیا۔ میچ میں ایک مرتبہ پھر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب وکٹ کیپر ہیڈن کے گلوز وکٹ سے ٹکرائے جس سے بیلز گر گئیں آسٹریلوی کپتان نے رویو لیا لیکن تھرڈ ایمپائر نے عمر اکمل کو ناٹ ا?ﺅٹ قرار دیدیا۔ پاکستان کا سکور ابھی 112 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ حارث سہیل ایک غلط شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ مچل جانسن کی گیند پر ہیڈن نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد عمر اکمل بھی چلتے بنے. گلین میکسویل کی گیند پر فنچ نے ان کا کیچ لیا. عمر اکمل نے 20 رنز سکور کئے. واضع رہے کہ ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے تیسرے کوارٹرز فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ا?سٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…