بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی کینٹینوں پر جنک فوڈپرپابندی ؟تفصیلات جاری کردی گئیں 

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل کے اجلاس میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی کینٹینوں پر بکنے والی اشیاء کے حوالے سے قانونی سازی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ فوڈ سائنس کے مختلف شعبہ جات کے 21 پی ایچ ڈی ڈاکٹرز سمیت 30 ممبرز پر مشتمل سائنٹیفک پینل کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل ڈاکٹر شاہ زیب کی سربراہی میں ہوا جس میں مجوزہ قانون سازی کے مختلف پہلو زیر بحث آئے۔

سائنٹیفک پینل کے شرکاء نے طلبہ کی صحت کی اہمیت کے مد نظر تمام قسم کے جنک فوڈ پر پابندی کی تجویز پر بھی غور کیا۔ مجوزہ ریگولیشن کے تحت کینٹینوں پر مخصوص صحت مند اشیاء کی فروخت کی اجازت دینے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں ڈیری پروڈکٹس، آئس کریم اور دیگر اشیاء خوردونوش کے لیبلز کی ریگولیشن بھی زیر بحث آئیں۔اس حوالے سے جلد ہی قانون سازی مکمل کر لی جائے گی ۔علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیلڈ ٹیموں کے لیے قانونی پہلوؤں سے مکمل آگاہی کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی سیشن میں تمام اضلاع کی فیلڈ ٹیموں کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء میں کی گئی ترامیم، قانونی اختیارات، دائرہ کار اور صارف کے حقوق کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی۔ خصوصی تربیت سیشن کی صداروت سینئر لیگل ایڈوائزر میاں افتخار نے کی۔ سینئرلیگل ایڈوائزر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء میں کی گئی ترامیم پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فیلڈ ٹیموں کو صارف کے حقوق کے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ فیلڈ ٹیمیں کسی بھی جگہ پر چھاپہ مارتے وقت تمام قانونی تقاضوں کو پورا کریں ۔ چھاپے کے بعد چالان فارم پر کر کے صارف کو اس کے متعلق مکمل معلومات دی جائیں۔ چھاپوں اور کاروائیوں میں شفافیت لانے کے لیے صارفیں کو چھاپے اور چالان فارم پر کرتے وقت ساتھ رکھا جائے۔ن

ورالامین مینگل کامزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین مقصدقانون کے مطابق اصلاح اور صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔پنجاب فوڈ تھارٹی کے کیے سب کا کاروبار اہمیت کا حامل ہے تا ہم قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ آپریٹرز ہوں اختیارات سے تجاوز کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران، ایسے عناصر کی پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…