لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے کئی شہروں میں کل سے فری وائی فائی سروس کاباضابطہ افتتاح کردیاجائے گا۔پنجاب کے مختلف بڑے شہروں میں فری وائی فائی اسپاٹس بنائے گئے ہیں جن کا افتتاح منگل بروز25 اپریل کوکیاجائےگا۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےدورمیں اس کو ایک سنگ میل قرار دیاجارہاہے۔حکومت پنجاب کا کہناہےکہ ٹیکنالوجی کے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے۔ ابتدا
میں لاہور،راول پنڈی اورملتان کےمیٹرواسٹیشنز اور یونی ورسٹیز،ریلوے اسٹیشنز اور ائیرپورٹس، سرکاری اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کے دوسو سے زائد مقامات پروائی فائی سے لیس کیاگیا ہے جہاں آنے والے مفت وائی فائی استعمال کررہے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر مفت وائی فائی کی سروس صوبے کے تمام بڑے شہروں میں متعارف کروائی جا رہی ہے۔