منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

مچھروں کو گھر سے دور رکھنے والے 7 پودے

datetime 27  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کا سب سے خطرناک یا قاتل جاندار کون ہے ؟ اگر تو آپ انسان کو ہی قرار دیتے ہیں تو بالکل غلط بلکہ بڑے بڑے جانوروں کے مقابلے ایک چھوٹا کیڑا سب سے مہلک ہتھیار ہوتا ہے۔ا گر تو

آپ شیر یا شارک وغیرہ سے ڈرتے ہیں تو وہ ہم انسانوں کیلئے بہت زیادہ خطرناک نہیں، درحقیقت یہ بڑے بڑے جانور تو کچھ بھی نہیں مچھر سے بڑا قاتل جاندار کوئی نہیں۔تاہم اپنے مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کسی قسم کا اسپرے یا دیگر ذرائع استعمال کریں بلکہ چند پودے لگا کر قدرتی طریقے سے اس خطرناک کیڑے کو خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

تلسی:تلسی صرف غذاؤں کا ذائقہ ہی بڑھانے کے کام نہیں آتی بلکہ اس جڑی بوٹی کے دیگر فوائد بھی ہیں اور ان میں سب سے نمایاں مچھروں کو گھر سے دور رکھنا ہے۔

58ed28d4e6c28

 

لیمن بام (ایک قسم کا پودینہ):اس پودے میں ایک جز والے سیال کی طرح کے اثرات رکھتا ہے، اس کے پتوں کی لیموں جیسی مہک مچھروں کو پسند نہیں ہوتی اور اس طرح گھر اس کیڑے کے حملے سے محفوظ رہتا ہے۔

 

58ed28d5356a1

 

سنبل بری:اس پودے میں پایا جانے والا تیل مچھروں کو دور رکھنے میں مہنگے اسپرے سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔ یہ تیل بہت تیز ہوتا ہے اور اس کا صرف معمولی سا حصہ ہی مچھروں کو دور رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

58ed292f008c9

 

سٹرونیلا:یہ بھی مچھروں کو دور بھگانے کے لیے ایک بہترین پودا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اکثر کیڑے مار اسپرے اسی کی تیل سے تیار کیے جاتے ہیں۔

58ed294ee4acc

 

لیونڈر:یہ بہترین مہک والے پھولوں والا پودا مچھروں کو دور بھگانے کے لیے بھی بہترین ہے، انسانوں کو جو خوشبوئیں اچھی لگتی ہیں وہ اکثر مچھروں کو ناپسند ہوتی ہیں اور لیونڈر ان میں سے ایک ہے۔ اس کے تیل کے چند قطرے کلائی میں لگا کر آپ گھر کے باہر بھی مچھروں کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

58ed296fb550c

 

گیندا:گیندے کا پودا خوبصورت پھولوں سے سجا ہوتا ہے، ان کی خوشبو انسانی ناک کے لیے پرکشش ہوتی ہے مگر مچھروں کے بہت زیادہ ناپسندیدہ۔ گھر میں جہاں مچھر سب سے زیادہ ہوتے ہیں، جیسے کھڑکیاں یا دروازے وغیرہ کے پاس اس کا پودا رکھنا مچھروں کو دور رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

58ed298de8fbe (1)

 

لہسن:لہسن کھانا بھی انسانوں کو مچھروں کی غذا بننے سے بچاتا ہے، تاہم اس کا پودا بھی گھر سے مچھروں کو دور رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور جہاں یہ لگتا ہے وہاں دور دور تک یہ کیڑا نظر نہیں آتا۔

 

58ed29ad9e05e

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…