منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

اگر یہ 6 علامات کبھی بھی جسم میں محسوس ہوں توفوری ڈاکٹر کے پاس جائیں

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

نیویارک(نیوز ڈیسک)اگر ہم کسی خطرناک بیماری کی طرف بڑھ رہے ہوں تو ہمارا جسم وقت سے پہلے ہی کچھ علامات دکھانے لگتا ہے۔ماہر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جان ارون کا کہنا ہے کہ اگرہم ان علامات کو سنجیدگی سے لے لیں تو کسی بڑے حادثے سے بچاجاسکتا ہے اوراگر اسے نظر انداز کردیا جائے تو جان کو شدید خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

آئیے آپ کو6ایسی علامات بتاتے ہیں جو اگر آپ کے جسم میں کبھی بھی ظاہر ہوں تو یہ دل کی خرابی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہیں اور آپ کوفوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔
1۔گردن اور کندھوں میں درد یا بے چینی
جن لوگوں کو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتاہے کہ ان کے سینے پر کوئی ہاتھی بیٹھ گیا ہے جبکہ کچھ بازوو ¿ں میں کھچاو ¿ کی شکایت کرتے ہیں۔تاہم ہر کوئی ان علامات کے بارے میں نہیں بتاتابلکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی گردن،کندھوں اور جبڑوں پر شدید دباو ¿ یا درد محسوس ہونے لگتا ہے۔یہ علامات دل کے دورے کی ہوسکتی ہیں لہذا آپ کو چاہیے کہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
2۔بدہضمی اور سینے کی جلن
سینے کی جلن اگر کبھی کبھار ہوتو کوئی عجیب بات نہیں لیکن اگر آپ کو مستقل یہ مسئلہ درپیش رہے تو یہ دل کی بیماری کی جانب ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔اگر سینے کی جلن کے ساتھ،ہچکیاں،دل کا متلانا،سانس لینے میں مشکل یا ٹھنڈا پسینہ آنے لگے تو یہ انتہائی خطرناک بات ہے اور آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔
3۔ٹانگوں اور پاو ¿ں میں سوجن
پاو ¿ں یا ٹانگوں میں سوجن کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن اگر اس کے ساتھ آپ کو سانس لینے میں دشواری ہویا سوتے ہوئے بے چینی ہوتو یہ بھی ایک خطرناک علامت ہے اور ڈاکٹرسے فوری رابطے کی متقاضی ہے۔جن لوگوں کو یہ مسئلہ مستقل درپیش ہوانہیں تو فوری طور پر اس کا علاج کرانا چاہیے۔

4۔جنسی کمزوری
کچھ لوگوں کو خیال ہے کہ جنسی کمزور ایک دماغی یا پوشیدہ اعضاءکی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن یہ دل کی بیماری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔بالخصوص اگر مردوں کو یہ مسئلہ ہوجائے تو یہ دل کے مرض کی جانب اشارہ ہے۔کچھ لوگ اسے جنسی کمزوری سمجھ کر ادویات لینے لگتے ہیں

لیکن اصل مسئلہ اپنی ہی جگہ موجود رہ جاتا ہے۔ڈاکٹر جان کا کہنا ہے کہ اگر خواتین میں جنسی تسکین کی خواہش کم ہونے لگے تو یہ دل کی بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔
5۔خراٹے لینا
اگر آپ کے ساتھ کوئی ایسا انسان سوئے جو بلند آواز میں خراٹے لیتا ہوتو آپ کی نیند حرام ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر جان کا کہنا ہے کہ کئی کیسز میں دیکھا گیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہونے سے قبل لوگوں کو خراٹے آنے لگے۔اس کا کہناہے کہ دل کی دھڑکن میں بے اعتدالی کی وجہ سے خون کا دباو ¿ متاثر ہوتا ہے جس سے دل کی بیماری اور خراٹے بھی آنے لگتے ہیں۔
6۔دانتوں میں درد اور ان سے خون آنا

بہت ہی کم لوگوں کا خیال ہوگا کہ دانتوں سے خون آنے کی علامت بھی دل کی بیماری کی جانب ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آنے کی وجہ سے ہمارا جبڑا متاثر ہوتا ہے اور سارے جسم میں سوزش بھی ہوسکتی ہے اور اس کا براہ راست اثر ہمرے دل پر ہوتا ہے لہذا دانتوں یا مسوڑھوں کے سوجنے یا ان سے خون آنے کی علامت کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…