ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے سخت مقابلے کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔کلارک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو فیورٹ نہیں سمجھتے اور یہ ایک اہم میچ ہوگا جسے وہ ورلڈ کپ کا فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو کافی عرصے سے زیادہ اہمیت نہیں دی گئی ہے خاص کر محدود اوورز میں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم بڑی باصلاحیت ہے۔پاکستانی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’خاص کر ان کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے جس میں بائیں اور دائیں ہاتھ کے بولرز موجود ہیں اور اس ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘کلارک کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ بھی متوازن ہے اور اس ٹیم کے پاس مصباح الحق جیسا اچھا کپتان موجود ہے۔ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی ان کی طاقت بھی ہوتی ہے لہذا ضروری ہوگا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی مہارت کو بروئے کار لائے۔ مائیکل کلارک نے کہا کہ کوارٹرفائنل میں انہیں سخت چیلنج کا سامنا ہوگا اور آسٹریلوی ٹیم کو جیتنے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔کلارک کا کہنا ہے کہ کوارٹر فائنل میں ان کی بیٹنگ لائن وہی ہوگی جو سری لنکا کے خلاف کھیلی تھی۔آسٹریلوی ٹیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام بیٹسمین صورتحال کے مطابق کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کلارک نے کہا کہ اگرچہ آسٹریلوی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ہر میچ میں نیا دن ہوتا ہے اور آپ کو ہر چیز ازسر نو شروع کرنی ہوگی۔مائیکل کلارک سے جب پاکستانی ٹیم کی کمزوری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کی کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی ان کی طاقت بھی ہوتی ہے لہذا ضروری ہوگا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی مہارت کو بروئے کار لائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































