منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

\’ایم کیو ایم دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کرے\’،سسی پلیجو

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک)کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے سرچ آپریشن کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹر سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ وضاحتوں کی بجائے ایم کیو ایم جرم قبول کرنے والے دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اعلان کرے۔بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف رینجرز کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے کو \’غیر ضروری\’ قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو صولت مرزا، بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے کے واقعے میں ملوث ملزم پراپنے موقف کا اظہار ضرور کرنا چاہئے۔سسی پلیجو نے دعویٰ کیا ہے کہ نائن زیرو پر رینجرز کے سرچ آپریشن سے قبل گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام رابطے میں تھے۔پی پی سینٹر کا کہنا تھا کہ \’کراچی میں آئے روز سیکٹروں افراد دہشت گردی کی نظر ہو جاتے تھے جس کے سدّباب کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے رینجرز و پولیس کو کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا\’۔کراچی آپریشن میں تاخیر کے باعث شہر کی امن وا مان کی صورت حال خراب ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن اب سے بہت پہلے شروع ہوجانا چاہئے تھا۔سینٹر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی میں امن و امان کی صورت کسی حد تک بہتر ہوئی ہے اور دہشت گردی میں بھی نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔بلاول اور زرداری کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین کے درمیان کسی بھی قسم کی ذاتی رنجش موجود نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…