اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس بار بھی گرمی اپنی انتہائ شروع سے ہی دیکھا رہی ہے اور اس کی شدت آپ کے لیے کئی مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ ماہرین نے گرمیوں کے لیے چند مفید مشورے دیئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ گرمیوں میں بھی تازہ دم دکھائی دے سکتے ہیں۔
موسمِ گرما میں اچھے پرفیوم کا استعمال: اگر آپ پرفیوم استعمال کرتے ہیں تو گرمیوں میں خوشبو بدلنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ تازہ دم کردینے والی ایک نئی ہلکی خوشبو کا انتخاب کریں اور اسے گرمیوں کے دو چار ماہ تک تواتر سے استعمال کریں۔
اسکرب: جلد کا خشک اور پپڑی زدہ بن جانا صرف سردیوں تک محدود نہیں بلکہ گرمیوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ دن کا آغاز ایک ایسے فیس واش سے کیا جائے جو اسکرب کی خصوصیات رکھتا ہو۔ انہیں ایکسفولائٹنگ فیس واش کہا جاتا ہے۔
بال ترشواتے رہیں:بالوں کو صاف رکھیں اور انہیں ترشواتے رہیں ورنہ یہ میل ، پسینے اور چکنائی کی آماجگاہ بن جائیں گے۔
شیمپو کی عادت میں تبدیلی: گرمی میں ایسے شیمپو کا استعمال کریں جو بالوں کو صاف رکھے اور انہیں گرمی سے گھاس پھوس جیسا بننے سے بچاسکے۔ سردیوں اور گرمیوں کے شیمپو میں یہی فرق ہے۔