اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سسٹم میں مزید چھ ہزار میگاواٹ بجلی نہ آئی تو ان کا گریبان حاضر ہے ۔ پاور پلانٹس کی پہلے مرمت نہ کرانے اور اپریل میں بند کرنے کی غلطی کا اعتراف کر لیا ۔ اپریل میں بجلی بحران کے باعث خواجہ آصف نے سسٹم میں مزید بجلی نہ آنے پر اپنا گریبان پیش کرنے کا اعلان کر دیا ۔ قومی
اسمبلی میں مئی تک حالیہ بحران پر قابو پانے کا دعویٰ کرنے والے خواجہ آصف نے پاور پلانٹ مرمت کیلئے بند کرنے کی غلطی کا اعتراف کیا ۔ وزیر پانی و بجلی نے لوڈشیڈنگ پر توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج 708 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی ، کل سے جبری لوڈشیڈنگ میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی ، مئی تک بجلی کے حالیہ بحران پر قابو پالیں گے ۔