کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں علاج کے لیے ملک سے باہر جانے دیا جائے۔جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو دو ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
اور 20لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ پاسپورٹ کی واپسی کے لئے ڈاکٹر عاصم کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا ۔یاد رہے دو روز قبل ڈاکٹر عاصم نے رہائی کے بعد ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی تھی، درخواست میں ڈاکٹر عاصم حسین کے جانب سے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور کمر میں شدید تکلیف ہے ،میڈیکل بورڈ نے بھی بیرون ملک علاج کی تجویز دی ہے۔