لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی ٍعابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے ، جس کی تکمیل کے لئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔ توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، جلد1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ کراچی میں امن کے قیام کےلئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جلد قوم کوکراچی کی روشنیاں لوٹائیں گے۔ صنعتوں کو بجلی کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے بجلی چوروں اور بل دینے والوں میں تفریق پیدا کر دی ہے۔عمران خان نے پاک چین دوستی کو دھرنوں کے سبب ختم کرنے کی کوشش کی اوربیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں کاوٹ بنے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں