اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کو یقین دہائی کروائی ہے کہ پاکستان ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا جو کسی اسلامی ملک کے خلاف ہو۔قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی انتظامیہ سعودی فوجی اتحاد کے ٹرمز آف
ریفرنس (ٹی او آرز) اگلے ماہ منظر عام پر لائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اتحاد جس کی سربراہی سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کریں گے، کے ٹی او آرز اور اغراض و مقاصد پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے اور اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پاکستان اتحاد کا حصہ بنے گا یا نہیں۔