بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

پاکستانی کمپنی نے مہران سے بھی چھوٹی اور انتہائی سستی گاڑی متعارف کروا دی،خرچ انتہائی کم اورقیمت کیا ہوگی؟

datetime 12  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر سائیکلز بنانے والی پاکستانی کمپنی سپر پاور نے سستی اور چھوٹی گاڑی متعارف کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل برانڈ کے حوالے سے معروف کمپنی سپر پاور نے اپنی دو الیکٹرک گاڑیاں گزشتہ دنوں کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک نمائش کے دوران پیش کیں۔توقع ہے کہ آئندہ تین ماہ کے دوران ان الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت شروع ہوجائے گی۔کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ‘ اس گاڑی کاٹارگٹ مارکیٹ مخصوص نہیں، ہر عمر کے افراد اس گاڑی کو چلا سکتے ہیں، ای گاڑیوں

کی مارکیٹ آئندہ برسوں میں تیزی سے پھیلے گی اور اسی لیے ہم نے اس شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔ان گاڑیوں کے دو ورژن متعارف کرائے گئے ہیں، ایک دو دروازوں جبکہ دوسرا چار دروازوں والا ہے۔پہلے کی قیمت چھ لاکھ اور دوسرے کی ساڑھے چھ لاکھ ہے اور یہ آئندہ تین ماہ میں پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔یہ گاڑیاں زیادہ سے زیادہ 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گی جبکہ 7 گھنٹے چارج کرنے پر یہ 120 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہیں۔

58eb8155c0f45

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…