ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

خراب دودھ کی نشاندہی کرنے والا ’’نینو اسٹیکر‘‘ تیار

datetime 10  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمیں اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب چائے اور کافی میں دودھ ڈالنے کے بعد اس کا پہلا گھونٹ بھرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خراب دودھ نے چائے برباد کردی لیکن اب ماہرین نے اس کا بھی حل تلاش کرلیا ہے۔ماہرین نے ایک ایسا نینو اسٹیکر بنایا ہے جو فوری طور پر دودھ کے خراب معیار سے آگاہ کرسکتا ہے

اور اس سے چائے اور کافی خراب ہونے سے بچ جائے گی بلکہ خصوصاً چھوٹے بچے خراب دودھ پینے سے محفوظ رہیں گے۔ٹرینٹی کالج ڈبلن کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے اور اسے دودھ کے ڈبوں کے اندر لگا کر اس کی افادیت معلوم کی جاسکے گی۔ نینو اسٹیکر اتنا باریک ہے کہ اسے دو جہتی (ٹو ڈائمینشن) میں بنایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق گریفین، فاسفورین اور مولبڈینائٹ نامی مادوں سے باریک سرکٹ کاڑھے جاسکتے ہیں، ان کی مدد سے اشیائے خوردونوش کے اسمارٹ پیکٹ، کرنسی نوٹ اور ای پاسپورٹ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔اسے بنانے والے ماہرین نے بتایا کہ ان کی ایجاد معمولی تبدیلی سے کسی کارٹن کی معلومات اسمارٹ فون کو بھیج سکتی ہے۔ ماہرین نے انک جیٹ پرنٹر کے ذریعے ٹرانسسٹر چھاپے جو سرکٹ میں کسی سوئچ کی طرح کام کرسکتے ہیں۔ ماہرین پرامید ہیں کہ اس طرح کی باریک نینوپرتوں کو کئی اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…