ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین تیاری کر لیں‘‘ انتہائی سستی گاڑی وہ بھی پاکستان میں ،پٹرول کو بھی بھول جائیں۔۔بڑی خوشخبری

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت جلد پاکستانی ملک کی سڑکوں پر دوڑتی الیکٹرک کاردیکھ سکیں گے ۔ یہ’’ای کار‘‘ 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان میں پٹرول کی جگہ یوپی ایس کی طرح12وولٹ کی ری چارج ایبل بیـٹری استعمال ہو گی

جسے با آسانی گھریلو بجلی پر بھی چارج کیا جا سکے گا۔ چارجنگ کے بعد بیٹری 120کلومیٹر کا سفر طے کر سکے گی۔گاڑی کی قیمت چھ لاکھ روپے پاکستانی روپے ہو گی۔ اس سے قبل چین میں بھی اسی طرح کی الیکـٹرک کار متعارف کرائی گئی تھی جس کی سالانہ فروخت چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں اس کار کو متعارف کروانے کا سہرا ’’این جے آٹو انڈسٹری‘‘کے سر ہے جو ’’پیرانی گروپ آف انڈسٹریز‘‘کا حصہ ہے۔ ’’این جی آٹو انڈسٹریز‘‘کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو عبدالمقسیط نے معروف انگریزی اخبار کو بتایا کہ چائنا میں ’’ای کار ‘‘کی کامیابی کے بعدپاکستان میں اسے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جو کہ قیمت میں کم اور ماحول دوست گاڑی ہے ۔دو دروازوں پر مشتمل گاڑی کی قیمت چھ لاکھ جبکہ چار دروازوں پر مشتمل ’’ای کار کی قیمت چھ لاکھ پچاس ہزار روپے پاکستانی ہو گی جسے 14مئی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ عبدالمقسیط کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں کمپنی ڈیلر شپ اور کمپنی کے منظور شدہ آئوٹ لیٹ پر گاڑی فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…