اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو کوارٹر فائنل میں پھنسانے کا آسٹریلین منصوبہ

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ فیورٹ آسٹریلیا نے پاکستان کو ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں زیر کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے اور شاہینوں کو فیلڈنگ کے جال میں پھنسانے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔

چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن آسٹریلیا کو امید ہے کہ وہ اپنی فیلڈنگ کے ذریعے میچ میں فرق پیدا کریںگے۔

مشہور اردو روزنامہ کے مطابق آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ کے ہوٹل میں اپنے کھلاڑیوں کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں کھلاڑیوں کو ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی غیر معمولی فیلڈنگ کی جھلکیاں دکھائیں اور انہیں بتایا گیا کہ آپ سے پہلے یہی آسٹریلیا کے ٹیم کے ہیرو تھے۔
مزید پڑھئے:ایڈیلیڈ کی پچ قومی ٹیم کو فائدہ دیگی،وسیم اکرم

آسٹریلیا کے فیلڈنگ کوچ گریگ بلیوٹ نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری ٹیم اپنی پھرتیلی فیلڈنگ سے پاکستان کو حیران کر دے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان فرق فیلڈنگ کا ہے اور ہمیں اپنی فیلڈنگ کی وجہ سے ایڈوانٹیج حاصل ہے۔

ماضی کے آسٹریلین بلے باز نے کہا کہ ڈیرن لی مین جب سے آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ بنے ہیں ان کی اولین ترجیح فیلڈنگ کے معیار کو ورلڈ کلاس اور مثالی بنانا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے 46ٹیسٹ اور 32 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے بلیویٹ نے کہا کہ اس وقت ہمارے خیال سے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی فیلڈنگ سب سے اعلیٰ ہے، ہمیں احساس ہے اس لئے ہم ان ملکوں کے قریب ہیں۔

مزید پڑھئے:محمد عرفان کا ورلڈ کپ ختم ہونے کا خطرہ

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کو فیلڈنگ کا احساس ہے، خاص طور پر اب جبکہ ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہورہا ہے اس لیے اب غلطی کی بالکل بھی گنجائش باقی نہیں رہ جاتی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…