جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بڑے شہر میں اربوں کا سکینڈل،عوام کو جعلی پلاٹ بیچ دیئے گئے،50غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں سامنے آگئیں

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایل ڈی اے کے ایک سروےکے دوران لاہورمیں50 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کےذر یعےاربوں روپے کے فراڈکاانکشاف ہواہے یہ سکیمیں صرف کاغذات پرموجود ہیں اور نقشے دکھاکرہی ان کے پلاٹس فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ ان سکیموں کاکوئی ریکارڈایل ڈی اے کے پاس سرے سے ہی موجود نہیں جبکہ ان فراڈسکیموں کی تعدادتقریبا50بتائی جارہی ہے ۔لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ میڑوپولیٹن پلانننگ ونگ کے سروے میں یہ انکشاف ہواہے کہ بچاس کے قریب ایسی سکیمیں ہیں جوکہ صرف کاغذوں میں موجود ہیں تاہم ایل ڈی اے کی حدود میں

ان کاکوئی ثبوت نہیں ہے اوران سکیموں کے دفاترشہریوں کوصرف نقشے دکھاکرہی پلاٹس فروخت کرکے پیسے بٹوررہے ہیں اورجن افراد نے ان سکیموں کے پلاٹس خریدے ہیں وہ اب اپنے اپنے پلاٹوں کی تلاش کےلئے مختلف علاقوں میں چکرلگاکراپنی زمینوں کوڈھونڈرہے ہیں ۔ایل ڈی اے کے مطابق اس سکینڈل میں شہریوں سے نقشوں پرپلاٹ دکھاکر اربوں روپے کی رقوم بٹوری گئی ہیں اوریہ سکیمیں برقی روڈ ، فیروزپور روڈاور مانگا روڈ پر واقع ہیں جن کازمینی حقائق سے دورتک کوئی تعلق نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…