لاہور( این این آئی )ایک نئی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں دس میں سے ایک شخص کی موت تمباکونوشی سے ہوتی ہے اور ان میں نصف تعداد کا تعلق چار ممالک چین ، بھارت ، امریکہ اور روس سے ہے ۔ تحقیق کاروں کے مطابق عشروں پر محیط سگریٹ نوشی
پر کنٹرول لی پالیسیوں کے باوجود سگریٹ پینے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرح اموات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیوں نے ترقی پذیر دنیا میں نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کر لی ہے ۔