ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے معروف اداکاروں کی وہ حرکات،جنہیں جان کر آپ کی ہنسی نہیں روکے گی

datetime 6  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر انسان کو کسی نہ کسی چیز سے الجھن یا کسی چیز کا وہم ہوتا ہے، کوئی ناخن چباتا ہے تو کوئی اپنے ہاتھ دھوتا رہتا ہے۔ اسی طرح بالی ووڈ کے معروف اداکاروں کو بھی مختلف قسم کے وہم ہیں جن کے بارے میں جاننا آپ کیلئے واقعی باعثِ حیرت ہوگا۔

سنی لیون:
بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو عجیب قسم کا وہم ہے، وہ ہر 15 منٹ بعد بے چین ہو جاتی ہیں اور اپنے پا?ں دھونے پہنچ جاتی ہیں۔ بعض اوقات ان کے اس وہم کی وجہ سے بار بار فلم کی شوٹنگ بھی روکنا پڑ جاتی ہے۔

کرینہ کپور:
اکثر لڑکیوں کو اپنے ناخن بڑھانے کا شوق ہوتا ہے لیکن کرینہ کپور کے ناخن بڑے نہیں ہو سکتے کیونکہ انہیں ناخن چبانے کی بری عادت ہے اسی لیے فلموں یا تقریبات میں جانے کیلئے انہیں آرٹیفشل ناخن استعمال کرنا پڑتے ہیں۔

دیپیکا پاڈوکون:
بالی ووڈ کی سب سے مہنگی ترین اداکارہ کو لوگوں میں کیڑے نکالنے کا بہت شوق ہے، وہ اجنبی لوگوں کو غور سے دیکھتی ہیں اور ان کے بارے میں ایسی ایسی کہانیاں گھڑتی ہیں کہ سننے والا اپنے کانوں میں انگلیاں ہی ٹھونس لے۔ بالخصوص جب وہ ایئر پورٹ پر ہوتی ہیں تو مسافروں کے بارے میں ان کی جانب سے لگائے جانے والے اندازے اگر متعلقہ لوگ سن لیں تو لڑائی پکی ہے۔

پریانکا چوپڑا:
امریکی ٹی وی سیریز میں کام کرنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کو جوتوں سے بہت لگا? ہے ، انہیں جہاں بھی جوتے نظر آئیں خریدنے کھڑی ہو جاتی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق ان کے پاس کم ازکم 80 ڈیزائنر جوتوں کے جوڑے ہیں جو مختلف رنگوں اور مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ ہیں۔

سیف علی خان
چھوٹے نواب کو بیت الخلا میں گھسے رہنے کا بہت شوق ہے، اسی عادت کے باعث انہوں نے اپنے غسل خانے میں ایک چھوٹی سی لائبریری قائم کر رکھی ہے جبکہ ایک لینڈ لائن فون بھی ان کے غسل خانے کی زینت ہے جس پر نہانے کے دوران وہ اپنے امور بھی نمٹاتے ہیں۔

امیتابھ بچن:
بگ بی دو گھڑیاں پہننے کے عادی ہیں ، بالخصوص جب ان کا بیٹا ابھیشک اور بہو ایشوریہ بیرون ملک گئے ہوں تو وہ دو مختلف ٹائم زونز کی گھڑیاں پہنتے ہیں ودیا بالن:
ڈرٹی گرل کو موبائل فون سے سخت نفرت ہے، وہ کئی کئی روز تک موبائل فون کو ہاتھ بھی نہیں لگاتیں جس کی وجہ سے بہت سی تقریبات میں شرکت سے محروم رہ جاتی ہیں۔

شاہ رخ خان:
زندگی کی پانچ دہائیاں گزارنے کے باوجود کنگ خان کا دل ابھی بھی جوان ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ بھی نوجوانوں کی طرح جینز پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے پاس اس وقت مختلف قسم کی 1500 جینز کی پینٹس موجود ہیں۔

سلمان خان:
سلمان خان کو صابن اکٹھے کرنے کا شوق ہے، ان کے پاس ڈیزائنرز، ہربل اور خوشبودار قسم کے صابنوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…